حیدرآباد۔27اپریل ( سیاست نیوز) خلیج بنگال سے شمال ساحلی آندھرا کی سمت سمندری سطح سے اوپر 3تا 5 کلومیٹر کے درمیان تیز ہوائیں چل رہی ہیں ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات وائی کے ریڈی نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے چند مقامات پر بھی اس کا اثر دیکھا جائے گا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق تلنگانہ میں اوسط سے تیز بارش ہوگی ۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا اور شہر میں بارش ہوسکتی ہے اور سرد ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ شہر میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حراست بالترتیب 35اور 25 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہے گا ۔ بتایا گیا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اوسط سے تیز بارش ریکارڈ کی گئی ۔