حیدرآباد۔11مئی( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی یا بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا ۔ بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے ۔ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سلسیس اور کم سے کم 26 ڈگری سلسیس کے درمیان رہے گا ۔ غیر سرکاری موسمیاتی ادارہ اسکائی میٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے اکثر مقامات پر ماقبل مانسون کی سرگرمیاں محسوس کی جارہی ہیں ۔ اس ادارے نے کہا کہ خلیج منار اور ٹاملناڈو میں طوفانی بھنو کے سبب جنوبیہند میں ہفتہ بھر وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔