حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز یا اوسط درجہ کی بارش ہوسکتی ہے ۔ گیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بھی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ آئندہ 3 دن میں کوئی خاص موسمی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن محکمہ موسمیات نے آج اطلاع دی ہے کہ تلنگانہ ریاست میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔