تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر برقرار ہے اور اس کی وجہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ سے لے کر ٹاملناڈو ، ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں بارش کا امکان ہے ۔ جنوب مغربی مانسون اس وقت رائلسیما میں سرگرم ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب 25 جون سے ساحل آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے ۔ رائلسیما اور تلنگانہ میں بھی کئی علاقوں میں آئندہ پانچ دن بارش ہوگی ۔ حیدرآباد اور مضافات میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔ بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی اور درجہ حرارت 32 اور 23 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔۔