تلنگانہ میں ’’ای سیٹ‘‘ کا آج انعقاد

حیدرآباد 8 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ’’ای سیٹ‘‘ کا کل 9 مئی کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس ’’ای سیٹ‘‘ کے لئے جملہ 27,656 امیدواروں نے درخواستیں داخل کئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ’’ای سیٹ‘‘ کے لئے جملہ 76 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تین سالہ پالی ٹیکنک ڈپلوما کورس مکمل کرنے والے امیدوار ہی ای سیٹ کے لئے اہل ہوں گے۔ ای سیٹ میں کامیاب امیدواروں کو انجینئرنگ کورس کے دوسرے سال میں راست داخلہ حاصل ہوگا۔