حیدرآباد 31جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ محسوس کی گئی ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ رات کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے تین تا چار ڈگری کم درج کیا جارہا ہے ۔ عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 8′ میدک میں 11′ راما گنڈم میں بارہ ‘ حیدرآباد میں 14 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ۔ شمالی ہند سے آرہی سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر گراوٹ ہوگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی تلنگانہ سردی کی شدید لپیٹ میں ہے ۔ سردی کا اثر ساحلی آندھراپردیش میں بھی زیادہ ہے ۔ سردی کے سبب چھوٹے بچے اور ضعیف افراد شدید متاثر ہیں۔