تلنگانہ میں ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتیں ،عنقریب اعلامیہ

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میں مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے چیف منسٹر کے اعلان کے بعد پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے۔ ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اعلامیہ جاری ہوگا۔ اس میں محکمہ پولیس میں کانسٹیبلس اور سب انسپکٹرس، محکمہ تعلیمات میں ٹیچرس، محکمہ جنگلات، اکسائز اور دیگر محکمہ جات کیلئے گروپ I ، II اور گروپ IV زمرہ جات کے تحت تقررات ہوں گے۔ ان رکروٹمنٹس کیلئے مسابقتی امتحانات کے انعقاد کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن بھی قائم ہوچکا ہے۔ میٹرک، انٹر، گریجویٹ، پروفیشنل، اقلیتی امیدوار لڑکے ؍ لڑکیاں اس کی رہنمائی کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر پیر تا جمعہ شام 5 تا 7 بجے ربط پیدا کرکے فارم درج کروائیں۔