تلنگانہ میں ایمس کی منظوری، مرکزی حکومت کا مکتوب

حیدرآباد ۔ 21 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں عنقریب آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا قیام عمل میں آئے گا۔ اس ضمن میں مرکز نے ریاستی حکومت کو مکتوب روانہ کرکے تلنگانہ میں ادارہ کے قیام کیلئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ مرکز نے ریاست کو ادارہ اراضی نشاندہی کی ہدایت دی ہے۔ مرکز کی ایک ٹیم جلد ریاست کا دورہ کرکے اراضی کا جائزہ لے گی۔ دو نئے میڈیکل کالجس محبوب نگر و سدی پیٹ کو منظوری دی جبکہ دو میڈیکل کالجس نلگنڈہ و سوریہ پیٹ میں قیام کی تجویز التوا میں ہے۔ ریاستی حکومت نے ایمس کیلئے حیدرآباد، رنگا ریڈی، نلگنڈہ و ورنگل اضلاع میں 200 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔