تلنگانہ میں ایمسیٹ 2015 کے انعقاد پر آج اہم فیصلہ متوقع

حیدرآباد یکم فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ عوام بالخصوص طلباء میں ایمسیٹ 2015 کے انعقاد سے متعلق پائے جانے و الے مختلف شکوک و شبہات کو بہت جلد دور کردیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے اس بات کا اعلان کیا اور بتایا کہ طلباء میں ایمسٹ کے تعلق سے ضرور بعض شکوک و شبہات کا پایا جانا صحیح ہے کیونکہ حکومت آندھرا پردیش ایمسٹ سے متعلق گمراہ کن بیانات دے رہی ہے جس کے نتیجہ میں تلنگانہ طلباء میں بعض شکوک و شبہات کا پایا جانا کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ تاہم حکومت تلنگانہ اس سلسلہ میں کل بروز 3 فروری وضاحت کی توقع ہے تا کہ اولیائے طلباء و طلباء میں کسی قسم کا شک و شبہ نہ پایا جاسکے ۔ مسٹر سری ہری نے حکومت آندھرا پردیش بالخصوص چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو حدف ملامت بنایا اور کہا کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈوکی ہر سطح پر گھٹتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے وہ ہر لحاظ سے چیف منسٹر تلنگانہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کڈیم سری ہری نے مزید کہا کہ انڈین آف دی ایر ووٹنگ میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو کو زبردست مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور اس مقبولیت کو گھٹانے کیلئے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈوکوشاں ہیں ۔ علاوہ امیں چیف منسٹر آندھراپردیش ریاست تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔ انہوںنے مسٹر نائیڈو پر تلنگانہ ریاست کے خلاف مختلف سازشیں کررہے ہیں ۔
انہوں نے دریافت کیا کہ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہوئے مسٹر چندرا بابو نائیڈوکس طرح تلنگانہ میں دورہ کریں گے ؟۔