تلنگانہ میں ایس ایس سی نتائج کی آج شام اجرائی

حیدرآباد۔26 اپریل (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات مارچ 2018ء کے نتائج بروز جمعہ 27 اپریل کو جاری کیے جائیں گے تاہم نتائج کے اعلان کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری 27 اپریل کو شام 7 بجے کانفرنس ہال ڈی بلاک گرائونڈ فلور سکریٹریٹ میں نتائج کا جاری کریں گے۔ قبل ازیں صبح 10 بجے نتائج کی اجرائی کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔ طلبہ مندرجہ دیل ویب سائٹ پر نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
www.bse.telangana.gov.in, http://results.cgg.gov.in