حیدرآباد، 21مئی (یواین آئی ) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اگلے 3دنوں تک تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ شدید لو کی لہر بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے عوام کو احتیاطی اقدامات کا مشورہ دیا ہے ۔ صبح سے ہی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور لوگ صرف ضروری کام کیلئے ہی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ دوپہر کے وقت حیدرآباد کے دیگر اضلاع میں بھی سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد نظام آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔