حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) انجینئرنگ اگریکلچر اور الائیڈ میڈیکل کورسیس میں داخلوں کا ایمسیٹ آئندہ سال سے آن لائن ہوگا کیونکہ تلنگانہ حکومت نے ایمسیٹ کو مکمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عہدیداروں نے اس سلسلہ میں اصولی طور پر فیصلہ کرلیا ہے اور اس کا رسمی اعلان جلد کیا جائے گا۔ ایمسیٹ کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے منعقد کئے جانے والے تمام دوسرے انٹرنس ٹسٹ بھی آئندہ تعلیمی سال سے آن لائن ہوں گے۔ آندھراپردیش کی حکومت اس سال سے تمام انٹرنس ٹسٹ کو آن لائن کرچکی ہے۔