تلنگانہ میں انکاؤنٹر ماؤسٹ ہلاک

حیدرآباد ۔ /24 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم کے جنگلاتی علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران ممنوعہ سی پی آئی ماؤسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر کیڈر ہلاک ہوا ۔ مہلوک کی ارون کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ 30 سال کی عمر کا ارون تین قتل اور زمینی سرنگ دھماکوں کے بشمول 10 جرائم میں ملوث تھا ۔ اس کے سر پر چار لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔