تلنگانہ میں انٹر پریکٹیکل امتحانات

حیدرآباد 10 فروری (آئی این این) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے مطلع کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ مارچ 2015 ء پریکٹیکل امتحانات 12 فروری سے شروع ہوں گے اور 4 مارچ کو ختم ہوں گے۔ یہ امتحانات 4 مراحل میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ 1371 امتحانی مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جاریہ سال 301,579 طلباء پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کریں گے۔ اِس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تجربہ کار جونیر لکچررس کے علاوہ ڈپارٹمنٹل عہدیداروں کو متعین کیا جارہا ہے۔ فلائنگ اسکواڈس اور اعلیٰ اختیاری کمیٹی کے علاوہ ڈسٹرکٹ اگزامنیشن کمیٹی امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گی۔