حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : کنٹرولر آف ایگزامنیشن تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ودیا بھون نامپلی حیدرآباد کے بموجب 23 مارچ کو انٹر پبلک امتحانات 2015 کے تحت کیمسٹری ، کامرس ، سوشیالوجی اور فائن آرٹس و میوزک کے پرچہ دوم امتحانات منعقد ہوئے ۔ امتحان کے لیے سیٹ سی کو قرعہ کے ذریعہ نکالا گیا تھا ۔ امتحانات کے لیے 408987 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سے 24977 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ امتحانات میں جملہ 13 امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع کے لیے آبزرورس کو روانہ کیا تھا ۔ امتحانات مجموعی طور پر پرامن رہے ۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔۔