حیدرآباد ۔ 23 ستمبر ( سیاست نیوز ) نیشنل اسکیم آن انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ کے تحت تلنگانہ میں 30انسٹی ٹیوٹ آف ہائر لرننگ ‘ 5اسکولس ’15انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اور دو انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ سنٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ ایک سینئر آفیسر نے یہ بات بتائی ۔ مرکزی وزارت اسکل ڈیولپمنٹ نے انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ کی نئی اسکیم کی تدوین کی ہے تاکہ انٹرپرینرشپ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے ذریعہ چھوٹے تاجروں کی ترقی کے لئے ایکو سسٹم بنایا جاسکے ۔ ریاستی محکمہ صنعتوں کے سکریٹریز اروند کمار نے یہ بات بتائی ۔ اسکیم کے ذریعہ مختلف پراجکٹس انسٹیٹیوٹ آف ہائرلننگ ‘ اسکولس ‘ انڈسٹریل ٹرینننگ انسٹی ٹیوٹس ‘ انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ سنٹرس اور اسکلس ڈیولپمنٹ سنٹرس کے ذریعہ 7.10لاکھ طلبہ کا نشانہ 2016-17تا 2020-21رکھا گیا ہے ۔