سی ای او رجت کمار کا ویجلنس آفیسر سے تبادلہ خیال
حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر ( این ایس ایس ) الیکشن کمیشن تلنگانہ میں 31اضلاع کے تحت 119اسمبلی حلقوں میں 7 ڈسمبر کو آزادانہ و غیر جانبدارانہ رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے ویجلنس شعبہ سے قریبی تعاون و رابطہ کے ساتھ کام کررہا ہے ۔ الیکشن ویجلنس آفیسر پدمانابھا ریڈی نے سکریٹریٹ میں آج چیف الکٹورل آفیسر رجت کمار سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان دونوں نے تلنگانہ میں پُرامن رائے دہی کو یقینی بنانے کے علاوہ الکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) اور وی وی پیاٹ جیسے آلات کی فراہمی اور دیگر تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں پدمانابھا ریڈی نے کہا کہ ’’ دیگر متعلقین کے تعاون و رابطہ کے ساتھ ہم تمام ضروری انتظامات کررہے ہیں ۔ اس مرتبہ حیدرآباد میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ عوام کو ان انتخابات میں اپنی دستوری اور جمہوری حق استعمال کرنا چاہیئے ۔