حیدرآباد 29 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات علیحدہ منعقد کئے جائیں گے اور ان کا انعقاد چار دوسری ریاستوں کے ساتھ عمل میںنہیںآئیگا ۔ چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے یہ بات بتائی اور ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ تلنگانہ میں انتخابات چار دوسری ریاستوں کے ساتھ منعقد ہونگے ۔ واضح رہے کہ کل مرکزی الیکشن کمیشن کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ تلنگانہ میں انتخابات چار ریاستوں راجستھان ‘ مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ اور میزوروم کے ساتھ ہونگے ۔ رجت کمار نے ایک اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسطرح کی اطلاعات محض قیاس ارائیوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کو چار ریاستوں کے ساتھ منعقد نہیں کیا جائیگا اور یہ علیحدہ منعقد ہونگے ۔ انہوںنے اخبارات اورٹی وی چینلس سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی اشاعت اور نشریات سے گریز کریں۔