تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں کمی کا امکان

حیدرآباد ۔یکم فروری (سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ دو راتوں کے دوران کئی مقامات پر توقع ہے کہ اقل ترین درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کی کمی ہوگی ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ساحلی آندھرا پردیش میں ایک یا دو مقامات پر درجہ حرارت معمول سے زائد رہا اور یہ رائلسیما میں معمول کے مطابق رہا ۔