حیدرآباد 22 جنوری ( این ایس ایس ) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں اسٹوڈنٹ ویلفیر ہاسٹلس کی نگرانی کیلئلے خصوصی ٹیموں کا تقرر کرتے ہوئے نگران کار نظام متعارف کروائیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گرلز اور بوائز ہاسٹلس کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ ریاستی حکومت ان کو چھپاتے ہوئے فرضی حالات بیان کر رہی ہے ۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں ریاست میں اقتدار حاصل کرنے بی جے پی کے ریمارکس کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی کے مقامی قائدین دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے پولاورم پراجیکٹ سے ہونے والی مشکلات پر بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مرکزی قائدین اور وزرا تک بھی اس مسئلہ پر عوام کو جواب دینے کے موقف میں نہیں ہیں۔