تلنگانہ میں اب تک 86 کروڑ روپئے ضبط

حیدرآباد ۔ /5 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میں انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ پولیس نے 119 حلقہ جات کیلئے سکیورٹی کیلئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں ۔ پولیس نے ریاست کے 31 اضلاع میں پولیس کی بھاری فورس متعین کی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر مسٹر جیتندر نے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے بعد سے اب تک تلنگانہ پولیس نے ریاست بھر میں 86 کروڑ 59 لاکھ نقد رقم بر آمد کی ہے جس میں عادل آباد میں 10 کروڑ اور حیدرآباد میں 7 کروڑ 51 لاکھ کی رقم شامل ہے جسے محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا گیا۔