تلنگانہ میں آج سے جھیلوں پر سروے کیا جائیگا : چیف منسٹر

حیدرآباد 18 ستمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں آبپاشی شعبہ کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے اپنے عہد کی پابند ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں 19 ستمبر سے جھیلوں اور دیگر آبی ذخائر کا جامع سروے کیا جائیگا اور ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قدیم جھیلوں اور آبی ذخائر کو بحال کرنے کے اقدامات میں تیزی پیدا کرینگے ۔ قدیم جھیلوں اور آبی ذخائر سے مٹی صاف کرنے کا کام بھی کیا جائیگا تاکہ دیہی علاقوں میں زبردست آبی وسائل فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کا ایک اجلاس 22 ستمبر کو منعقد کرکے جائزہ لیا جائیگا۔