تلنگانہ میں آئی سیٹ اور ایڈ سیٹ نتائج کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 13 ۔جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئی سیٹ اور ایڈ سیٹ 2018کے نتائج جاری کردئے گئے۔ صدرنشین تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن پاپی ریڈی نے نتائج جاری کئے ۔ آئی سیٹ میں 90.25 فیصد امیدوار کوالیفائی قرار دیئے گئے ہیں۔ 55 ہزار 199 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا تھا اور 49 ہزار 812 امیدوار کوالیفائی ہوئے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے امیدوار ٹی ستیہ ادتیہ نے 164 نشانات حاصل کرتے ہوئے پہلا رینک حاصل کیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کا نام ہے سائی سندیپ نے دوسرا اور جی نوین کمار کو تیسرا رینک حاصل ہے۔ پاپی ریڈی نے بتایا کہ کالجس کی نشاندہی کے بعد آئی سیٹ کی کونسلنگ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کالجس جو حکومت کے قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پاپی ریڈی نے کہا کہ اگر کسی بھی کالج کے بارے میں شکایات ہوں تو امیدوار یا ان کے سرپرست کونسل فار ہائیر ایجوکیشن سے رجوع ہوکر ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔ ایڈ سیٹ میں نتائج 94.67 رہے۔ ایڈ سیٹ کنوینر پروفیسر مدھو متی نے بتایا کہ جملہ 32,330 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا اور 30,606 امیدوار کوالیفائی قرار پائے گئے ۔ ان میں 25,768 خاتون امیدوار ہیں۔