تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد 22 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں یکا دوکا مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی یا پھر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ یہی صورتحال شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ رائلسیما میں موسم خشک رہے گا اور اعظم ترین درجہ حرارت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 سے 41 ڈگری سلسئیس تک پہونچ سکتا ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کے بارے میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں موسم خشک رہا ہے ۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ 40 ڈگری درجہ حرارت عادل آباد و نظام آباد میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 20 ڈگری بھی عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔