حیدرآباد 3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کچھ مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط سے تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ آئندہ تین دنوں کے موسم کے بارے میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی ۔ آج صبح 8.30 بجے تک تلنگانہ میںکچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ حیدرآباد و سکندرآباد اور اطراف کے علاقوں میں موسم ابر آلود رہیگا اور بارش ہوسکتی ہے ۔ گرج چنک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔