حیدرآباد۔/30ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر اوسط سے تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے اس بات کی پیش قیاسی کی۔ تلنگانہ کے مختلف مقامات پالاکرتی میں 5سنٹی میٹر، محبوب آباد میں 3، پناپکا میں 3، دوموگوڑم میں3اور کتہ گوڑم میں 3سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔