تلنگانہ میںخشک موسم،درجہ حرارت میں اضافہ، بارش کا امکان

حیدرآباد۔/20 جون، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ، آندھرا پردیش اور رائلسیما میں مسلسل خشک موسم کے سبب درجہ حرارت 40 تا42 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا جو معمول سے 3 تا4 ڈگری زیادہ ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں مطلع ابر آلود رہیگا۔ درجہ حرارت 36 اور26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہیگا۔