حیدرآباد۔ یکم اکٹوبر، ( این ایس ایس )تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ تلنگانہ میڈیکل کونسل کا بہت جلد قیام عمل میں لایا جائے گا اور کالوجی ہیلت یونیورسٹی، ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے مطابق قائم کی جائے گی۔ اس یونیورسٹی کے قیام کے عمل کا پہلے ہی آغاز کیا جاچکا ہے جس میں مزید تیزی پیدا کی جارہی ہے۔انڈین میڈیکل اسوسی ایشن اور گورنمنٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج یہاں چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت تلنگانہ میڈیکل کونسل کی تشکیل اور ہیلت یونیورسٹی کے قیام کے وعدہ کی پابند ہے۔
انہوں نے ورنگل کے سرکاری ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ ہیلت یونیورسٹی کے قیام کی کوششوں میں تعاون کریں اور غریبوں کو صحت و طبابت کی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔