تلنگانہ میڈیکل و ڈینٹل کالجس میں داخلہ کے لیے اعلامیہ کی اجرائی

آن لائن درخواستوں کی طلبی ، کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ کے میڈیکل و ڈینٹل کالجس میں ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کے لیے نوٹیفیکیشن (اعلامیہ ) جاری کیا گیا ۔ کالوجی نارائن راؤ ( ہیلت ) میڈیکل یونیورسٹی حدود میں پائے جانے والے ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں سے متعلق آن لائن درخواستیں پیش کرنے کے لیے کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ ڈاکٹر کروناکر ریڈی وائس چانسلر اور ڈاکٹر پروین کمار رجسٹرار کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی ورنگل ریاست تلنگانہ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ مذکورہ کورسیس میں داخلوں کے لیے قومی سطح پر منعقدہ اہلیتی ٹسٹ ’ نیٹ 2018 ‘ میں اہلیت حاصل کئے ہوئے امیدواروں کو یونیورسٹی ویب سائٹ knruhs.in پر اپنی درخواستیں پیش کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ جب کہ 21 تا 26 جون دوپہر 1 بجے دن تک امیدوار آن لائن رجسٹریشن کرلے سکتے ہیں ۔ وائس چانسلر کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی ڈاکٹر کروناکر ریڈی نے مزید بتایا کہ داخلوں سے متعلق اہلیت و دیگر مکمل معلومات ویب سائٹ میں دستیاب رکھی گئی ہیں ۔۔