حیدرآباد۔/29 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو یکم مئی کو بھی بغیر اضافہ شدہ تنخواہوں پر اکتفاء کرنا پڑے گا کیونکہ 95 فیصد ملازمین نے 43فیصد اضافہ شدہ تنخواہوں سے متعلق علحدہ بلز داخل نہیں کئے۔ پے ریویژن کی سفارشات پر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں 43فیصد کا اضافہ تو کردیا مگر اضافہ شدہ تنخواہیں ابھی تک ملازمین کو نہیں ملی ، کبھی حکومت کی تاخیر تو کبھی ملازمین کی غفلت بھی اس کی وجہ بن رہی ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بیشتر سرکاری ملاـزمین کو بغیر اضافہ شدہ تنخواہوں پر اکتفاء کرنا پڑے گا۔