تلنگانہ مسودہ بل میں کئی نکات کی ترمیم ناگزیر

حیدرآباد۔27ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ مسودہ بل میں چودہ ایسے نکات ہیں جن کی ترمیم ناگزیر ہے ۔ بناء ترمیم کے تلنگانہ بل کی منظوری تلنگانہ کے لئے مزید نقصاندہ ثابت ہوگی۔ تلنگانہ انجینئرس اسوسیشن کی سال نوڈائری اور کیلنڈر کی رسم اجرائی تقریب کے موقع پر تلنگانہ حامی مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔تقریب کی صدارت ٹی ای اے کی چیرمین شیواجی نے کی جبکہ پروفیسر ہرا گوپال‘ رکن پارلیمنٹ جی وویک‘ رکن اسمبلی وٹی آر ایس فلور لیڈر ای راجندرا‘ رکن اسمبلی بی جے پی کشن ریڈی‘ صدر ایم پی اے مولانا حامد محمد خان‘ صدر ٹی این جی اوز سرینواس گوڑ‘ صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد‘ترجمان تلنگانہ جے اے سی اے دیا کر‘ملے پلی لکشمیا‘ رویندر ریڈی‘ ڈائرکٹر نمستے تلنگانہ راجندر ریڈی‘ ایڈیٹر الم نارائن‘ سی وٹھل‘ اشوک گوڑکے علاوہ دیگر نے بھی

اس تقریب سے خطاب کیا۔مقررین نے دس سالوں تک مشترکہ انٹرنس امتحانات کے انعقاد کو تلنگانہ کی عوام کا ایک اور نقصان قرارد یتے ہوئے کہاکہ مشترکہ انٹرنس ٹسٹ ‘ مشترکہ ہائی کورٹ کا قیام‘ اور شہری انتظامیہ پر گورنر کا کنٹرول تلنگانہ اور تلنگانہ کی عوام کے ساتھ ایک اور دھوکہ ثابت ہوگا۔ تقریب کے آغازسے قبل تلنگانہ نظریہ ساز آنجہانی پروفیسر جئے شنکر‘ تلنگانہ تحریک کے علمبردار پروفیسر اے بھومیا کے علاوہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے اپنی جان کی قربانی دینے والے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی منائی گئی۔تلنگانہ حامی کلچر ل تنظیموں کی جانب سے گیت بھی پیش کئے گئے۔

تلنگانہ انجینئرس اسوسیشن کی سال نوکی ڈائری کی رسم اجرائی کے موقع پر جی وویک‘ کشن ریڈی‘ ای راجندرا‘ سرینو اس گوڑ‘ دیوی پرساد‘ چیرمین ٹی ای اے شیواجی‘ مولانا حامد محمدخان اور دیگر دیکھے جاسکتے ہیں۔