تلنگانہ عوام کو وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جون (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر یہاں کے عوام کو مبارکباد دی ۔ ایک پیام میں نریندر مودی نے تلنگانہ کے عوام کے تئیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ریاست آندھراپردیش کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے ترقیاتی سفر میں میری نیک تمنائیں یہاں کے عوام کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال متحدہ ریاست آندھراپردیش سے علاقہ تلنگانہ کو الگ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی تھی ۔ وزیراعظم نے اٹلی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی اٹلی کے عوام کو مبارکباد دی۔