تلنگانہ عوام اور چیف منسٹر کے خلاف ریمارک، نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) سائبر کرائم پولیس راچہ کنڈہ نے تلنگانہ کے عوام اور چیف منسٹر تلنگانہ کے خلاف قابل اعتراض فقرے بیان کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ جس نے سالگرہ تقریب میں ’ ٹک ٹاک ‘ سائیٹ پر ویڈیو تیار کیا اور اس ویڈیو کو وائرل کردیا تھا۔ اس ویڈیو کے ذریعہ دونوں ریاستوں کی عوام میں منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی اور ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا۔ راچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے تلنگانہ راشٹراودیارتھی ویبھاگم کے صدر آر وی نرسمہا گوڑ کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی انجام دی اور کرشنا ضلع کے ساکن 20 سالہ سائی نوین کو گرفتار کرلیا جو ڈگری کالج کا طالب علم ہے۔ پولیس نے اس طالب علم کے قبضہ سے دو سیل فون بھی ضبط کرلئے ہیں۔