حیدرآباد /28 فروری ( این ایس ایس ) سابق وزیر گیتاریڈی نے آج مطالبہ کیا کہ تلنگانہ ریاست کو خصوصی موقف دیا جائے ۔ تلنگانہ ڈیولپمنٹ بینک قائم کیا جائے تاکہ تیز تر ترقی کی جاسکے ۔ تلنگانہ میں صنعتی ترقی پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے گیتا ریڈی نے کہا کہ خصوصی زمرے کے موقف میں مسائل اور امکانات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے ۔ سیما آندھرا کیلئے اگر خصوصی موقف دیا جاتا ہے اور خاص پیاکیج کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس پر تلنگانہ کے عوام کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن اس کے ساتھ تلنگانہ ریاست کو بھی اسی طرح کا خصوصی موقف دینا چاہئے ۔ تلنگانہ ڈیولپمنٹ بینک قائم کرنے سے پسماندہ تلنگانہ میں ترقیاتی سرگرمیاں تیز ہوجائیں گی ۔