تلنگانہ ریاست کا نیا سرکاری لوگو

ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے سرکاری لوگوکو منظوری دی گئی ہے جس پر 2 جون سے باقاعدہ عمل آوری ہوگی ۔ خبر صفحہ 2 پر ۔
تلنگانہ علاقہ میں امن کو یقینی بنانے

ٹی آر ایس سربراہ کو راجناتھ سنگھ کا مشورہ
حیدرآباد 29 مئی (پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر چندر شیکھر راو سے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی جانب سے شروع کئے جانے والے کسی بھی احتجاج کے دوران امن کو یقینی بنائیں۔ کل کے سی آر سے ٹیلیفون پر کی گئی بات چیت کے دوران راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ٹی آر ایس کے تمام احتجاجی پروگرام اور مظاہرے پرامن ہونے چاہئے ۔ یہ ٹیلیفون اس وقت ٹی آر ایس لیڈر کو کیا گیا جب انہوں نے ضلع کھمم کے 7 منڈلوں کے مواضعات کو آندھرا پردیش میں ضم کرنے اور میگا پولاورم پراجکٹ کی تعمیر کے خلاف تلنگانہ میں بند کا اعلان کیا تھا ۔ تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی کئے جانے کے خلاف نامزد چیف منسٹر چندرا شیکھر راو نے مرکز کے فیصلہ کی مذمت کی تھی۔