حیدرآباد ۔ 2 اگست (سیاست نیوز) اسوسی ایشن آف لیڈی انٹرپرینورس آف تلنگانہ نے تلنگانہ میں خاتون انٹرپرینورس کو 20 فیصد اراضی الاٹ کرنے کی خواہش کی اور بتایا کہ اندرون تین ماہ انٹرپرینرس کی جانب سے چلائے جانے والی چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کا دورہ کیا جائے گا۔ یہاں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسوجئے لکشمی صدر، مس شیلجا جنرل سکریٹری نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں خاتون انٹرپرینورس کی ہمت افزائی کی جائے گی اور ان کو مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو روزگار میں خودمکتفی بنایا جائے گا اور نئے انٹرپرینرس بھی کی جائے گی۔ اسوسی ایشن نے خاتون انٹرپرینرس کو قرضہ جات کی چار فیصد شرح کے حساب سے فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اسوسی ایشن نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سمینار منعقد کئے جائیںگے۔