حیدرآباد 15مئی (یواین آئی)تلنگانہ حکومت کے باوقار کالیشوروم پروجیکٹ نے ایک اور ا ہم سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔پداپلی ضلع کے دھرمارم منڈل کے نندی میڈارم کے قریب چھٹویں پیکیج کے تیسرے پمپ وٹ رن کا آج کامیابی کے ساتھ انعقاد کیاگیا۔پیکیج چھ جس پر بہ حیثیت مجموعی 4961کروڑروپئے کے مصارف عائد ہوئے ہیں، لفٹ اریگیشن اسکیم سے نندی گاما تک اہم کنکٹوٹی کا کام انجام دیں گے ۔پمپس نے یلم پلی ریزروائر دو سرنگوں کے ذریعہ 110میٹر تک پانی کو اونچااٹھایا۔مکمل طورپر کارکرد ہونے پر سات پمپس کی جملہ گنجائش 634کیوزک کی ہوگی۔ 4961 کروڑ روپئے کا پیکیج چھ اس مکمل کالیشورم پروجیکٹ سسٹم کے لئے اہم عنصر ہے اور یہاں سے لفٹ کئے گئے پانی کو نندی گاما پروجیکٹ لے جایا گیا۔24اپریل کو پروجیکٹ کے پیکیج چھ کے پہلے پمپنگ یونٹ کے وٹ رن کاکامیابی کے ساتھ انعقادکیا گیا تھا۔ایک ہفتہ طویل اس عمل کا آغاز یلم پلی ریزروائر سے پانی چھوڑنے سے ہوا تھا۔پہلے پمپ کے کارکرد ہونے کے ساتھ ہی پانی delivery cisternسے چھوڑا گیا جبکہ اس پروجیکٹ کے پیکیج نمبر 6کے سات پمپنگ یونٹس نصب ہیں اور مزیددو پمپس ایسے ہی گنجائش کے ساتھ نصب کئے گئے ہیں۔ان پمپنگ یونٹس کا مقصد 110میٹر تک پانی کو اونچااٹھانا ہے ۔