حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ایم جی جیلانی ، چیرمین فیاب ریگل ریاپٹر موٹر سائیکلس نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے نئی انڈسٹریل پالیسی قابل تعریف ہے ۔ آج ایچ آئی سی سی ہائی ٹیکس میں نئی صنعتی پالیسی کو سی ایم تلنگانہ کے سی آر نے متعارف کیا ۔ زائد از 200 کروڑ کی سرمایہ کاری کے میگا پراجکٹ کے لیے فوری اجازت نامے نہایت حوصلہ افزاء ہیں اور ریاست میں مزید بڑی کمپنیاں آئیں گی اور سرمایہ کاری کریں گی ۔ اس کے علاوہ حکومت نے آٹو موبائیلس کے شعبہ کے تئیں توجہ مرکوز کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے چنانچہ ہماری جیسی کمپنیوں کو حوصلہ ملے گا اور ریاست میں طویل مدتی سرمایہ کاری کا رجحان فروغ پائے گا ۔ اس موقع پر ایم جی جیلانی ، چیرمین فیاب ریگل ریاپٹر موٹر سائیکلس کے چندر شیکھر راؤ سی ایم تلنگانہ سے باہم ربط ہوتے ہوئے نئی صنعتی پالیسی کی تعریف کی ۔۔