تلنگانہ حکومت کی اسکیم پر نکتہ چینی

حیدرآباد 12مئی ( سیاست نیوز ) ریاست کے کسانوں کو فصل اگانے کے لئے مالی امداد کی فراہمی کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے دو دن قبل شروع کردہ باوقار رعیتو بندھو اسکیم پر مختلف گوشوں سے نکتہ چینی کے درمیان حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن کونسل کے پربھاکر نے اپوزیشن جماعت بی جے پی کی نکتہ چینی کو نامناسب قرار دیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ پر حکومت سے معذرت خواہی کرے کیونکہ بی جے پی نے فی ایکڑ ہرسیزن میں حکومت کی جانب سے چار ہزار روپئے کی ہر کسان کو امداد کی اسکیم کا مضحکہ اڑایا ہے جونامناسب ہے کیونکہ بی جے پی نے کہا ہے کہ کسان اس رقم سے فصل اگانے کے بجائے شراب نوشی کر لیں گے ۔پربھاکر نے ان ریمارکس کو غیر ضروری اور نامناسب قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے بی جے پی لیڈران کسانوں کی بے عزتی کر رہے ہیں ۔یہ ریمارکس بے بنیاد ہیں ۔اپوزیشن ، حکومت کی شبیہ کو متاثر کر نے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسان طبقہ اس اسکیم سے خوش ہے اور حکومت کی اس اسکیم کا مضحکہ اڑانا نامناسب ہے MAH – AURANGABAD – RIOTS