تلنگانہ حکومت کا ایرو اِسکل اکیڈیمی کیلئے معاہدہ

نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار پروفیشنلزبھی فائدہ اٹھائیں گے
حیدرآباد /27 جنوری ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج کہا کہ اُس نے یہاں ایرو اِسکل اکیڈیمی کے قیام کیلئے فرنچ ایرو کیمپس اکوٹین کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ یہاں جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اس شراکتداری کا مقصد ریاستی دارالحکومت میں ماہرین کے ساتھ اشتراک میں عالمی معیاری ایرو اِسکلس اکیڈیمی تشکیل دینا ہے۔ یہ پراجکٹ ہوابازی سے متعلق مختلف پہلوؤں میں بہتری لانے اور ضروری تربیت فراہم کرنے سے متعلق ہے ۔ یہ پارٹنر شپ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار ، پروفیشنلز کی صلاحیتوں کو بھی فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ ہوابازی صنعت کے عصری رحجانات کی مطابقت نے آگے بڑھا جاسکے ۔ نئی اکیڈیمی ہوابازی میں مہارت سے متعلق مختلف کورسیس پیش کرے گی ۔ اس معاہدہ پرایرو کیمپس کے جنرل منیجر جیروم ورشاوے اور سکریٹری آئی ٹی تلنگانہ جئیش رنجن نے دستخط کئے ۔