تلنگانہ حکومت سرکاری ملازمین کی دوست ‘ مسائل حل ہونگے

20 ماہ میں 60 سال سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا ادعا ۔ تہنیتی تقریب سے سوامی گوڑکا خطاب
حیدرآباد۔23فبروری(سیاست نیوز) چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ نے حکومت تلنگانہ کو سرکاری ملازمین کی دوست قراردیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ تحریک میں سرکاری ملازمین کے اہم رول کو حکومت تلنگانہ کبھی فراموش نہیںکرسکے گی ۔ آج یہاں رویندر بھارتی میںتلنگانہ گزیٹیڈ افیسرس اسوسی ایشن کے اعزاز میںتہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میںلایاگیا تھا ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سوامی گوڑ نے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے 20 ماہ میں سرکار ی ملازمین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے ہیںجس سے وہ پچھلے 60 سال سے محروم تھے۔ سوامی گوڑ نے اپنے اعزاز میںتقریب منعقد کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ تحریک کی وجہہ سے مجھے آج یہ مقام حاصل ہوا ہے ۔ انہو ںنے چیف منسٹر چندرشیکھر رائو کا بھی شکریہ ادا کیاجنھوں نے نئی ریاست کا پہلے قانون ساز کونسل چیرمن کے عہدے سے نوازا ۔ سوامی گوڑ نے کہاکہ حکومت سنجیدگی سے سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل حل کرنے کاکام کررہی ہے ۔ سوامی گوڑ نے سرکاری ملازمین کیلئے ہاوزنگ اسکیم ‘ ہیلت کارڈ‘ اور دسویں پی آر سی کے متعلق اقدامات کا ذکر کیا۔ سوامی گوڑ نے کہاکہ آئندہ دنوں میںسرکاری ملازمین کو مزید سہولیات فراہم کرنے حکومت سنجیدگی سے غورخوص کررہی ہے ۔ تقریب میںچیرمن ٹی این جی اوز دیوی پرساد‘ صدر رویندر ریڈی‘ جنرل سکریٹری عبدالحمید کے علاوہ نائب صدر راشیل‘ چیرمن ٹی جی اوز ورکن اسمبلی محبوبنگر سرینواس گوڑ‘ صدر ٹی جی اوز گریٹر حیدرآباد کرشنا یادو‘جنرل سکریٹری ستیہ نارائنا کے علاوہ تہنیت پیش کرنے والی تنظیم کے ذمہ داران شریک تھے ۔ دیویپرساد نے تلنگانہ تحریک میںسوامی گوڑ کی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوںنے کہاکہ تلنگانہ تحریک میںسرگرمی کے ذریعہ سوامی گوڑ نے تلنگانہ حامی ملازمین میں نئی جان ڈالنے کام کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ تلنگانہ تحریک اور علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل سوامی گوڑ کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیںکرسکے گی۔