تلنگانہ حج کمیٹی کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپیوں کی منظوری

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ حج کمیٹی کیلئے ایک کروڑ 50لاکھ روپئے کی منظوری دی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی 189 کے مطابق جاریہ مالیاتی سال دوسرے اور تیسرے سہ ماہی کے تحت یہ رقم منظور کی گئی ہے۔ بجٹ میں تلنگانہ حج کمیٹی کیلئے 3 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 75 لاکھ روپئے پہلے جاری ہوچکے ہیں مزید ایک کروڑ 50لاکھ کی اجرائی کے بعد 75 لاکھ روپئے کی اجرائی باقی رہے گی۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود یہ رقم حاصل کرتے ہوئے اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی کے حق میں جاری کریں گے۔ اس رقم سے جاریہ سال حج کے اخراجات کی تکمیل ہوگی۔