تلنگانہ جے اے سی کی جدوجہدجاری رہے گی : کودنڈارام

حیدرآباد ۔ یکم اگست ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جے اے سی پروفیسر کودنڈارام نے کہا کہ عوامی حقوق کیلئے سماجی جدوجہد مسلسل جاری رہے گی ۔ پروفیسر کودنڈا رام عوامی جمہوریت ‘ عوامی خواہشات کے موضوع پر ’’ انڈین دھیمائیک سوشل فورم‘‘ کے زیراہتمام لنگم پلی میں واقع امبیڈکر کالج میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی سماجی عدم مساوات پائے جاتے ہیں ‘ وہاں پر جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ تلنگانہ جدوجہد عوامی خواہشات و توقعات کو آگے بڑھایا اور ان توقعات و خواہشات کی تکمیل کی صورت میں ہی ریاست بھی خوشحال رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں حیدرآباد کو ایک مرکز کی حیثیت سے ترقی حاصل ہوئی لیکن اس صورتحال میں تبدیلی  پر زور دیا ۔