تلنگانہ جدوجہد پر کے سی آر کی مرن برت کی یاد میں دکشا دیوس

تلنگانہ بھون میں آج بلڈ ڈونیشن کیمپ ، مئیر ، ڈپٹی مئیر اور دیگر سیاسی قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 28۔  نومبر  (سیاست نیوز) تلنگانہ جدوجہد میں کے سی آر کی جانب سے 29 نومبر 2009 ء تا 9 ڈسمبر 2009 ء 11 روزہ مرن برت کی یاد میں ٹی آر ایس کی جانب سے دکشا دیوس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پارٹی کے یوتھ ونگ کی جانب سے 29 نومبر کو 11 بجے دن تلنگانہ بھون میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ میئر حیدرآباد بی رام موہن ، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین اور رکن قانون ساز کونسل پروفیسر سرینواس ریڈی اور دیگر قائدین اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے خون کا عطیہ دیا جائے گا ۔ دکشا دیوس کے سلسلہ میں 29 نومبر کو میلاردیو پلی تا چارمینار بائیک ریالی منظم کی جائے گی جس میں گریٹر حیدرآباد ٹی آر ایس کے صدر ایم ہنمنت راؤ ، صدر رنگا ریڈی پی نریندر ریڈی اور رکن اسمبلی پرکاش گوڑ شرکت کریں گے۔ 30 نومبر کو نلگنڈہ ضلع نکریکل میں اسکولی بچوں کی ریالی منظم کی جارہی ہے۔ یکم ڈسمبر کو شادنگر میں ہریتا ہرم پروگرام ، 2 ڈسمبر کو وقار آباد میں ہیلت کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ 3 ڈسمبر کو شہیدان تلنگانہ کو گن پارک پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ 4 ڈسمبر کو میڑچل میں سرکاری اسکیمات کے حق میں عوامی شعور بیداری مہم چلائی جائے گی۔ 5 ڈسمبر کو بورہ بنڈہ کا کے اسکولی طلبہ میں تعلیمی مواد تقسیم کیا جائے گا ۔ 6 ڈسمبر کو کھمم کے سرکاری ہاسپٹل میں بلانکٹس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ 7 ڈسمبر تلنگانہ بھون میں بلڈ ڈونیشن کیمپ اور 8 ڈسمبر کو یوسف گوڑہ کے یتیم خانہ میں کھلونے تقسیم کئے جائیں گے۔ دکشا دیوس کا آخری پروگرام 9 ڈسمبر کو ہوگا جس میں چیف منسٹر کی درازی عمر کے لئے درگاہ یوسفین پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔