تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے تنظیمی انتخابات

حیدرآباد 27 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے تنظیمی انتخابات 30 جنوری سے شروع ہوں گے۔ ریاستی انتخابی کمیٹی سکریٹری جی بجی لنگم اور رکن شریمتی شوبھا رانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 30 جنوری تا 3 فروری مواضعات میں وارڈ کمیٹیوں کے انتخابات ہوں گے۔ 6 تا 28 فروری یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ریونیو ڈیویژنس کی اساس پر پارٹی کی فہرست تیار کی جائے گی اور پرامن انداز میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔