حیدرآباد ۔ 4 جنوری (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج ایک کتاب ’’تلنگانہ تحریک‘‘ کے بارے میں جاری کی جسے سیاسی تجزیہ کار وی پرکاش نے تسلیم کیا ہے۔ چیف منسٹر نے اپنے کیمپ آفس میں اس موقع پر کہا کہ اس کتاب کی تصنیف زبردست سعی ہوئی ہے اور کسی نے بھی تلنگانہ کی تاریخ کے بارے میں اس قدر جامع انداز میں تحریر پیش نہیں کی تھی جس طرح وی پرکاش نے کیا۔