تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے مسلم جہد کاروں پر کتاب کی تیاری

حیدرآباد ۔ /29 مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ مسلم جہد کار کمیٹی کی جانب سے عبدالستار مجاہد چیرمین کمیٹی کی زیرادارت تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے مسلم جہد کاروں پر مشتمل ایک کتاب جو رنگین تصاویر کے ساتھ عمدہ کاغذ پر تیار کی جارہی ہے جس میں تحریک کے دو مرحلے 1969 ء کے واقعات اور 2001 ء میں کے سی آر کی قیادت میں شروع کی گئی  فیصلہ کن جدوجہد جس کے نتیجہ میں تلنگانہ حاصل ہوا جس میں مسلمانوں نے حصہ لے کر تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ ان کے کارناموں کو اس کتاب میں شامل کیا جائے گا ۔ لہذا اضلاع و شہر کے مسلمان جو تلنگانہ جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لئے ان جہد کاروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ انفرادی طور پراپنا Bio-Data معہ تفصیلات و فوٹوز کے ساتھ حسب ذیل پتہ عبدالستار مجاہد چیرمین تلنگانہ مسلم جہد کار کمیٹی مکان نمبر C/o 9-4-51/35/36 مکہ اسکول حکیم پیٹ ٹولی چوکی پر بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ یا کوریئر کے روانہ کریں ۔ مزید معلومات کیلئے سیل نمبرات 9246549269 / 7396826979 پر ربط پیدا کریں ۔