تلنگانہ بھر میں 307 پارکس میں عصری ورزش گاہوں کا قیام

حیدرآباد۔/2مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بھر میں 50 اربن لوکل باڈیز میں واقع 307 پارکوں کو ترقی دی جاکر ان میں عصری جمس ( ورزش گاہیں ) قائم کی جائیں گی۔ چہل قدمی کرنے والے اور صحت بخش زندگی کیلئے ورزش کا شوق رکھنے والوں کیلئے عصری جم اکیوپمینٹ بھی نصب کئے جائیں گے۔ جی ایچ ایم سی اور نئی دہلی میونسپل کونسل سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے حکام نے 51 بی ایل پی میں میونسپل پارکوں میں 307 جمس کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس طرح کی پہل گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے کی تھی۔ حیدرآباد میں اس تجربہ میں کامیابی کے بعد تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں بھی جم قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس کیلئے ڈائرکٹر آف میونسپل اڈمنسٹریشن نے ایجنسیوں سے ٹنڈرز طلب کئے ہیں تاکہ ورزش کیلئے عصری سازو سامان سربراہ کرکے انہیں پارکس میں نصب کرے۔ ان پارکس میں فٹنس مشینس بھی لگائے جائیں گے۔