تلنگانہ بھر میں 28 جنوری اور 13 مارچ کو پلس پولیو پروگرام

حیدرآباد24جنوری (یواین آئی ) تلنگانہ بھر میں 28 جنوری اور 13 مارچ کو پلس پولیو پروگرام منعقد ہوگا جس کے تحت 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو خوراک پلائی جائے گی۔کمشنر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر واکٹی کرونا نے بتایا کہ ریاست بھر میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ڈراپس پلائے جائیں گے ۔اس کے لئے 25,700 پولیو بوتھ قایم کئے گئے ہیں۔حیدرآباد میں 6 لاکھ بچوں کو پولیو کی خوراک دی جائے گی۔اگر کوئی بچہ چھوٹ جاتا ہے تو گھر گھر پہنچ کر بھی پولیو ڈراپس دی جائے گی۔