تلنگانہ بھر میں گرام پنچایتوں کی ذمہ داری اسپیشل آفیسرس نے سنبھالی

حیدرآباد 2 اگسٹ ( آئی این این ) منتخبہ سرپنچوں اور وارڈ ممبرس کی معیاد کے اختتام کے ساتھ ہی تلنگانہ بھر میں جمعرات کو اسپیشل آفیسرس نے گرام پنچایتوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جمعرات کو 8,685 گرام پنچایتوں کی معیاد ختم ہوگئی ۔ ان کیلئے انتخابات میں آئندہ چند ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے ۔ علاوہ ازیں آج سے 4,383 نئی گران پنچایتوں نے بھی کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس طرح 17 نئی میونسپلٹیز بھی آج سے وجود میں آگئی ہیں۔ گرام پنچایتوں کیلئے تازہ انتخابات ہائیکورٹ احکام کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔ ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ انتخابات سے قبل بی سی رائے دہندوں کی گنتی کروائے ۔